حوزہ نیوز ایجنسی ہرمزگان سے نامہ نگار کے مطابق، صوبہ ہرمزگان میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین محمد عبادی زادہ نے آج بدھ کے روز حوزہ علمیہ میں تحقیقی امور کے سرپرست حجت الاسلام والمسلمین ابوالقاسم مقیمی حاجی اور ان کے ساتھ موجود وفد اور حوزہ علمیہ ہرمزگان کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین نادر حقیقی کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا: حوزہ علمیہ میں تحقیقی امور کے سرپرست کی کارکردگی رپورٹ انتہائی اطمینان کا باعث تھی اور یہ چیز حوزہ علمیہ میں ہونے والی مثبت اور بہتر تبدیلیوں اور پیشرفت کی سمت اور عمل کو ظاہر کرتی ہے۔
انہوں نے کہا: صوبہ ہرمزگان کے حوزاتِ علمیہ کی سطح پر انتہائی موثر سرگرمیاں انجام پائی ہیں۔ حوزہ علمیہ ہرمزگان کے مدیر کی سنجیدگی اور کوششوں سے صوبے میں تحقیقی امور کی حالت بھی کافی بہتر ہوئی ہے۔
حجۃ الاسلام والمسلمین عبادی زادہ نے کہا: آج ہمیں معاشرے کی ضروریات کے مطابق درست اور دقیق تعلیمی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ ہمیں انتہائی سنجیدگی کے ساتھ تحقیقی امور کی طرف بڑھنا چاہیے۔
انہوں نے کہا: گزشتہ سالوں کے دوران بنیادی طور پر انفرادی تحقیقی کے لحاظ سے کافی اچھے کام انجام پائے ہیں لیکن تحقیقی امور میں ہمیں اجتماعی اور منظم کام انجام دینے کی ضرورت ہے۔